متفرقات
میرواعظ کا مفتی اعجاز احمد فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مفتی خاندان کے ممتاز رکن مفتی اعجاز احمد فاروقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ سرینگر کے علاقے الہٰی باغ میں مفتی اعجاز کے گھر گئے اور ان کے فرزند مفتی حیدر احمد فاروقی ،مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اوردیگر اہلخانہ سے ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اورسوگوارخاندان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔میر واعظ اور مفتی خاندان کے درمیان قریبی تعلقات اور رفاقتیں رہی ہیں۔ مرحوم مفتی اعجاز احمد فاروقی مفسر قرآن میر واعظ یوسف شاہ کے قریبی رشتہ دار بھی تھے۔