متفرقات

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں 5افراد ہلاک

image_2023-11-21_122817610

جموں : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 2بچیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لکھن پور کے مقام پر ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ سرجیت کماراور اس کی 11سالہ بیٹی سونالی ہلاک ہو گئے ۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں باپ بیٹی پٹھانکوٹ سے اپنے گائوں واپس آ رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو جموں جانے والے ایک ٹرک نے ٹکرماردی ۔انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر صادق چیک کے قریب ایک خاتون سنتوش اور اس کی 7سالہ پوتی سمیراموٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی ۔حادثے میں سمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی دادی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ادھر ادھمپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر ٹکری کے علاقے گرنائی میں دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ہلاک اور 7افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d