متفرقات
سرینگر : عوامی مجلس عمل کا خواجہ ثنا اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی عمل نے تنظیم کے رہنما خواجہ غلام محمد بٹ کے رشتہ دار خواجہ ثناءاللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے فوٹو جرنلسٹ امان فاروق کی والدہ کی وفات پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے تعزیتی بیان میں اپنے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے دونوں خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بیان میں دونوںمرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔