حملے
مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پلوامہ کے علاقے ترال میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے ترال میں چھٹیوں پر گھر آنے والے بھارتی فوجی پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔فوجی کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ حملے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔