بھارت

بھارت : ہندو انتہاپسندنے خود کو مسلمان ظاہرکرکے کمبھ میلے میں بم کی دھمکی دے دی

نئی دہلی :بھارتی ریاست بہار کے ایک ہندو انتہاپسند نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر خود کو ایک مسلمان کے طورپر پیش کرکے اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں کمبھ میلے کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 18سالہ آیوش کمار جیسوال نے ناصر پٹھان کے نام سے ایک جعلی انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور دھمکی جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میلے میں بم دھماکے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو جائیں گے۔دھمکی آمیز پیغام میں لکھا تھا”تم سب کو مار دیا جائے گا، ان شاء اللہ”۔ پولیس نے جیسوال کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے اس کا سراغ لگایا اوراس کو گرفتارکرلیا۔ ابتدائی طور پر نیپال فرار ہونے کے بعد وہ بہار میں پکڑا گیا۔کانگریس کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کے خلاف دشمنی پھیلانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی نے واقعے کو ایک بڑی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح من گھڑت واقعات کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینتے نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button