بنگلہ دیش :شیخ حسینہ واجد کے دوسرے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈھاکہ:
بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔چیف پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں، جن میں ان کے فوجی مشیر، فوجی اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران شامل ہیں۔وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔ اس سے پہلے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دورِ اقتدار میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئی تھیں جن میں سیاسی مخالفین کی گرفتاریاںاور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں ۔