مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک المناک واقعے میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ خاندان جو اصل میں ضلع بارہمولہ کے علاقے گنگل اوڑی کا رہنے والا تھا، گزشتہ تین ماہ سے سرینگر کے علاقے شیخ محلہ پاندریٹھن میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ متاثرین میں خاندان کا سربراہ اعجاز احمد بٹ، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ پورے خاندان کو اپنے کمرے میں بے ہوش پایاگیا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے کو گرم رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا الیکٹرک بلور کمرے میں آکسیجن کی کمی کا باعث بنا جس کی وجہ سے متاثرین دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button