بھارت

دہلی کا کچرا مسلم اکثریتی علاقوں میں پھینکا جاتا ہے: اسدالدین اویسی

نئی دہلی:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نئی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کچرا پھینکنے کے امتیازی عمل پر عام آدمی پارٹی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کو نظر انداز کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ایک میڈیا انٹرویو میں عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے نظریات راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ سے ملتے ہیں۔ .انہوں نے ترقی کے کھوکھلے دعوئوں پر عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں جن اسکولوں اور ہسپتالوں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ اب بھی موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہلی کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں میں کچرا پھینکا جا رہا ہے،کوئی کلینک یا اسکول نہیں بنائے گئے ہیں اور کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے اے اے پی کے اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر کے دعوئوں کو محض ڈرامہ قرار دیا۔ اپنے بیان میں اویسی نے بی جے پی اور سنگھ پریوار کی منافقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے درگاہ اجمیر شریف کے لئے چادربھیجنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکمراں جماعت کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف وہ اجمیر کی درگاہ پر چادر بھیجتے ہیں اور دوسری طرف یہ دعوی کرتے ہوئے عدالتوں میں جاتے ہیں کہ یہ درگاہ نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button