مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تکبر نے خطے کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 08اکتوبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دس لاکھ بھارتی فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں علاقے کی موجودہ صورت حال کو کشمیر کی مزاحمتی تاریخ میں اب تک کی سب سے نازک قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ترجمان نے کشمیریوں کو انکے پیدائشی حق ، حق خود رادیت سے محروم کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تکبر نے خطے کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی فسطائی حکومت کی ہٹ دھرمی کی مذمت کی اور اس کے طرز عمل کو غیر منطقی اور تنازعہ کشمیر سے متعلق تاریخی حقائق کے خلاف قرار دیا۔ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا موثر نوٹس لیں۔ترجمان نے خطے میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button