چھتیس گڑھ : بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 قبائلی ہلاک
رائے پور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے مزید2 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، سپیشل ٹاسک فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع بیجاپور کے دیہات نیندرا اور پننور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے شیڈول ٹرائبز کے ارکان کو ہلاک کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بیجاپورجتیندر کمار یادو نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس نے چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپورمیں مائو نوازباغیوں کے خلاف کارروائی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ کے دوارکان کوہلاک کیا ہے ۔گزشتہ روز بھارتی فورسز نے جنوبی چھتیس گڑھ کے علاقے ابوجھماد میں نارائن پور اوردنتے واڑہ اضلاع کی سرحدپر کم سے کم سات قبائلیوں کو ہلاک کیاتھا ۔ان قبائلیوں کا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تازہ ہلاکتوں کے بعد چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں تشدد کے واقعات میں رواں سال اب تک ہلاک ہونیوالے مائو نواز باغیوں کی تعداد بڑھ کر 219ہوگئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مائوسٹ اور نکسلائٹس نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز اور پولیس اہلکار عام لوگوں کو جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران قتل کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ اتوار سے بستر ڈویژن کا دوروزہ دور ہ کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ مائو نوازوں کے خلاف لڑائی آخری مرحلے میں ہے۔