بھارت
قبائلی تنظیم کا منی پور میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ
امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں قبائلیوں کی ایک معروف تنظیم ٹرائبل لیڈرز فورم ( ٹی ایل ایف) نے ایک بار پھر ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی ٹی ایل ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست میں مکمل انارکی کو روکنے کا واحد راستہ صدر راج کا نفاذ ہے۔
آئی ٹی ایل ایف کے سینئر رہنما اور ترجمان گنزا وولزونگ نے کہا کہ منی پور پولیس اور دیگر فورسز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔لوگ مارے جار ہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انہوںنے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ ریاست میںصدر راج کا نفاذ عمل میں لائے۔