مقبوضہ جموں وکشمیر : انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع کولگام کے رہائشی مشتاق احمد بٹ کارہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت قبضے میں لے لیا۔انتظامیہ نے جائیدا د کی ضبطی کا جواز پیش کرنے کیلئے کہا ہے کہ مشتاق احمد بٹ نے گھر میں عسکریت پسندوں کو پناہ دی تھی۔
اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ نے علاقے میں کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا واحد مقصد کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں بھارتی ہندوﺅں کو دیکر ہندو توا ایجنڈے کو علاقے میں آگے بڑھانا ہے