مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں نامعلوم افراد نے استاد کو تیسری منزل سے پھینک کر قتل کردیا

 

جموں 5 مار چ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ میں آدھی رات میں نامعلو م افراد نے ایک سرکاری سکول کے استاد شبیر احمد کو تیسری منزل سے پھینک دیا ہے ۔
شبیر احمد کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ علاقے میں اس واقعہ کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج شروع کردیا اور اس کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔گندوہ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او)عادل ریشو نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن، گندوہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button