مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام: سڑک حادثے میں دو افراد جانبحق ،ڈوڈہ سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیب سے بھرا ایک ٹرک آج ضلع کے پومبائی گاوں کے قریب الٹ گیا۔ ٹرک میں چار افراد سوار تھے، جن میں سے د و محفوظ رہے جبکہ دیگر دو گاڑی کے نیچے آنے کی وجہ سے جان بحق ہو گئے جن کی شناخت ریاض احمد راتھر اور مختار احمد ایتو کے نام سے ہوئی ہے۔ ریاض احمد پیشے کے لحاظ سے معلم تھے۔ دونوں گوپال پورہ کولگام کے رہائشی تھے۔
دریں اثنا ضلع ڈوڈہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے قریب ایک 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت 27سالہ تنویر احمد ساکن بھری تھلسرا ڈوڈہ کے طور پر ہو ئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع ہیں