خراج عقیدت

اسلام آباد :زکورہ ،ٹینگ پورہ قتل عام کے شہدا ء کوشاندار خراج عقیدت

APHC (1)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کے شہدا ء کو آج ان کی 34ویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو ہرگزرائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر مرکز نگاہ بنا ہواہے۔حریت رہنمائوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔اجلاس میںشہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ 1990میں آج کے دن سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹینگ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button