مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی انتظامیہ دکانداروں کو آج دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے ،محبوبہ مفتی

سرینگر26 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر علاقے میں دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری بھارت کے یوم جمہوریت کو ہر برس یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں او ر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کرتے ہیں ۔قابض بھارتی انتظامیہ ہڑتال ناکام بنانے کیلئے دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے ۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”کشمیر میں آج دکانداروں کو دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، حکم عدولی پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے“۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button