محاصرے اور تلاشی
مقبوضہ کشمیر:این آئی اے کے متعدد علاقوں میں گھروں پر چھاپے
سرینگر 18اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آائی اے نے جموں وکشمیر کے متعددعلاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقاین آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کولگام، شوپیاں، کپواڑہ اور جموں اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات ملنے تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔