محاصرے اور تلاشی
بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن، ہیلی کاپٹروں کا استعمال
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس دوران فوجی آس پاس کی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن میں حصہ لینے والے بھارتی فوجی، پیراملٹری اور پولیس اہلکارجنگلاتی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔
بھارتی پولیس نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ یہ آپریشن نامعلوم مسلح افراد کیطرف سے بانڈی پورہ کے علاقے آرا گام کے رینجی جنگلاتی میں فوجیوں پر حملے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ مزید فورسز اہلکار علاقے میں پہنچا دیے گئے ہیں۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔