بھارت

بھارت : ہندوانتہاپسندوں نے ڈیلیوری بوائے کو سانتاکلاز کا لباس اتارنے پر مجبور کردیا

اندور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے کرسمس کے موقع پر زوماٹو کمپنی کے ایک ڈیلیوری ایجنٹ کو سانتا کلاز کا لباس پہننے پرہراساں کیا اور اسے لباس اتارنے پر مجبورکردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن نامی ڈیلیوری ایجنٹ کو ہندو جاگرن منچ سے وابستہ انتہاپسندوں نے روکا اور اسے پوچھاکہ زوماٹو کے ایجنٹ ہندو تہواروں کے لیے تیار کیوں نہیں ہوتے ۔ انہوں نے ایجنٹ پر عیسائی روایات کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ہندو انتہا پسندوں نے پوچھا کہ آپ ہندو تہواروں میں بھگوان رام کا لباس یا زعفرانی لباس کیوں نہیں پہنتے؟ ارجن کی وضاحت کے باوجود کہ یہ لباس کمپنی کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے، ہندو انتہاپسندوں اسے ٹوپی، جیکٹ اور پتلون سمیت سانتا کلاز کا لباس اتارنے پر مجبور کیا۔ویڈیو میں موجود ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو ہندو تہواروں کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن عیسائیوں اورمسلمانوں کے تہوار جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ ہندو انتہاپسندوں نے ڈیلیوری ایجنٹ کو ”جے شری رام” کا نعرہ لگانے پر بھی مجبورکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button