بھارت

اترپردیش:مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر مسلم دکاندار گرفتار

لکھنو 05 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں ایک مسلمان دکاندار کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے سنبھل میں طالب حسین کو ہندو دیوتائوں کی تصاویر والے کاغذ میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے طالب حسین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں خاص طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اتر پردیش میں پولیس اور ہندوتوا گروپوں کی طرف سے اکثروبیشتر کسی نہ کسی بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورہراساں کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button