بھارت

میگھالیہ: ہندو توا کارکن نے چرچ میں داخل ہو کر ”جئے شری رام“ کے نعرے لگائے

شیلانگ :بھارتی ریاست میگھالیہ کے ضلع خاصی ہلز میں ایک ہندو توا کارکن نے ایک چرچ میں داخل ہو کر جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے گاﺅں ماد لینانگ میں پیش آیا۔ ہندو توا کارکن نے اس موقع پر ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅٹ پر اپ لوڈ کی۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج ہونے کے بعد آکاش ساگر نامی ایک شخص کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ خاصی ہلز کے ایس پی سلویسٹر ونکٹنگر نے کہا کہ معاملے کی چھان بین اور ملز م کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراﺅ کے سنگمانے واقعے کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ معاملے کے حوالے سے پولیس میں شکایت سماجی کارکن انجیلا رنگاد نے درج کر رائی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی(این پی پی) برسراقتدار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button