مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ایوان صنعت و تجارت کا برفباری سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں حکام کی ناکامی پر اظہار تشویش

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیر ایوان صنعت و تجارت نے حالیہ برفباری سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں حکام کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں روزمرہ کی زندگی بری طرح سے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایوان نے ایک بیان میں اپنی مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے شروع ہونے والی برف باری کی پیش گوئی کے باوجود بڑی سڑکوں پر توجہ نہیں دی گئی اور ضلعی حکام، میونسپلٹیز اور بلدیاتی اداروں نے ناکافی اہلکاروں اور برف صاف کرنے والی مشینری کو تعینات کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر جموں شاہراہ پر مسافروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات نے پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری جیسے مشہور مقامات کی طرف جانے والے سیاح شدید برف باری کی وجہ سے پھنس کررہ گئے۔صورت حال اس قدر سنگین ہو گئی کہ گنڈ کنگن میں مقامی لوگوں نے سیاحوں کوپناہ فراہم کرنے کے لیے اپنے گھر کھول دیے اورکئی نے کمیونٹی سینٹرز میں پناہ لی۔ ایوان صنعت وتجارت نے کہا موسم سرما میں ہونے والی برف باری کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو اس طرح کے موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ بیان میں کہاگیا کہ بروقت برف صاف نہ ہونے اور بجلی کی بندش نے چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے۔کے سی سی آئی نے حکام پر زور دیا کہ وہ معمول کی سروسز کو بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں اور برف باری کے دوران اہلکاروں اور مشینری کوموثر طریقے سے تعینات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button