خراج عقیدت

اسلام آباد: کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے دو روزہ تقریبات کا آغاز

پروفیسرشال مرحوم کی تصنیف ’ ’بارہمولہ سے برنہم“ کی تقریب رونمائی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں انجمن نصرة الاسلام نے معروف ماہر تعلیم ،انجمن کے سابق ایگزیکٹورکن اور ایس پی کالج سرینگر کے سابق پرنسپل پروفیسر نذیر احمد گلکار کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں اپنے صدرمیرواعظ عمر فاروق، ایگزیکٹو اراکین، عملے ، اساتذہ اورطلباء کی جانب نے سرینگر کے علاقے احمدا کدل لال بازار سے تعلق رکھنے والے نذیر احمد گلگار کو خراج عقیدت پیش کیا اورمقبوضہ جموںوکشمیر میں تعلیم کے میدان میں خاص طور پر انجمن کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن کے سابق صدر شہید ملت کے ساتھ مرحوم پروفیسرکے انتہائی مخلصانہ علمی مراسم تھے ا ور شہید ملت کے مشن اور تعلیمی ویژن کے ساتھ انہیں زبردست لگائو اور تعلق تھااور یہ تعلق موجودہ صدر انجمن کے ساتھ بھی بحال رہا۔انجمن نے مرحوم کی وفات کو علمی اور ادبی حلقوںخاص طور پر ادارے کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثنا ء میرواعظ عمر فاروق نے سرکردہ عالم دین اور خطیب میرواعظ مولوی محمد یاسین ہمدانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور چار عشروں پر محیط ان کی دینی، تبلیغی اور ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button