بھارت

مودی حکومت نے منموہن سنگھ کی نگھم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کر کے انکی توہین کی ، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی نامزد میموریل سائٹ کے بجائے نگھم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کر کے انکی توہین کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا کہ حکومت نے نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کر کے مادروطن کے عظیم فرزند اور پہلے سکھ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی توہین کی جن کے دس سالہ دور اقتدار میں ملک معاشی طاقت بن کر ابھرا۔ انہوںنے کہا کہ روایت ہے کہ تمام سابق وزرائے اعظم کی آخری رسومات مختص میموریل سائٹس پر وقار اور احترا م کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں ، منموہن سنگھ بھی نہایت احترام کے مستحق تھے اور حکومت کو یہ روایت برقرار رکھنی چاہیے تھی ۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور یاد گار کی تعمیر پر غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا، ملک کے عوام نے حکومت کے اس اقدام پر نہایت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تمام رہنماﺅں کو ہمیشہ احترام دیا ہے لیکن بی جے پی نے منموہن کے ساتھ بدبختانہ رویہ اختیار کیا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹیکی صدر مایا وتی نے بھی اس حوالے سے بی جے بی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یادو نے کہا کہ تاریخ منفی رویے کے لیے بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ جمعرات کو 92برس کی عمر میں چل بسے تھے ۔ ان کا بنیادی تعلق چکوال کے گاﺅں گاہ سے تھا جہاں وہ ستمبر 1932ءمیں پیدا ہوئے تھے۔سابق بھارتی وزیرِ اعظم نے چکوال میں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔وہ تقسیم کے بعد بھارت ہجرت کر گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button