بھارت
اترپریش :بھارتی فوجیوں نے ریل کے اندر دوخواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا
جھانسی 05 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے ریلوے سٹیشن پر ایک کوچ کے اندر دو خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نائیک سندیپ تیوار اور حوالدار سریش راوت نے دو خواتین کو ریلوے سٹیشن یارڈ پر کھڑی فوجی کوچ کے اندر لے جارکر عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ ریلوے پولیس کے سپر نٹنڈنٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فوجیوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے جبکہ واقعے کا ایک اور ملزم مفرور ہے۔