مقبوضہ جموں و کشمیر

سالویشن موومنٹ اور کارروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے وفد کی مولانا مسرور انصاری سے ملاقات

سرینگر 30جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کشمیر سالویشن موومنٹ اور کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے ایک اعلی سطح کے وفد نے مفتی مدثر احمد قادری اشرفی کی قیادت میں آج وفد نے حریت رہنماء اور اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا مسرور عباس انصاری سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران وفد نے مقبوضہ علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مولانا مسرور عباس انصاری اور ان کے والد مرحوم مولانا عباس انصاری کی شاندار خدمات کو سراہا۔وفد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وفد نے مولانا مسرور عباس انصاری سے وحدت اسلامی کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وفد نے مسرور عباس انصاری کو کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیااور ان سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی۔گزشتہ سال سے کاروان ختم نبوت نے اتحاد ملت کے تحت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ سرکردہ شخصیات کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کا بنیادی مقصد اتحاد اسلامی کو فروغ دینا ہے۔ملاقات میں مولانا مسرور عباس انصاری نے وحدت اسلامی کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم معاشرے میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے لیے اتحاد المسلمین کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button