مقبوضہ جموں و کشمیر

عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی امنگوں کی دلیرانہ نمائندگی کی: وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد15مارچ (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیری عوام کی امنگوں کی جراتمندانہ ترجمانی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی خارجہ پالیسی اور معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نے کہا کہ ہمارے دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے ان کا مقصد پورا ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button