جموں

راجوری : آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں چرواہوں کے ایک کیمپ پر آسمانی بجلی کے باعث100 سے زیادہ بھیڑ، بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ راجوری کے بدھل سب ڈویڑن میں گزشتہ روز علاقے میں شدید گرج چمک اور ژالہ باری کے دوران پیش آیا۔ہلاک ہونے والے مویشی ترگین گاو¿ں کے خانہ بدوش خاندانوں کے تھے، جو سبز چراگاہوں کی تلاش میں اپنی روایتی موسمی نقل و حرکت کے تحت مارگ ٹاپ کی طرف چلے گئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چرواہوں نے عارضی خیموں کے نیچے پناہ لے رکھی تھی۔ طوفان تھمنے کے بعد وہ میدان میں بکھری ہوئی بھیڑ بکریوں کی لاشیں دیکھ کرسکتے میں آگئے۔
سماجی تنظیموں نے حکام پ زور دیا ہے کہ وہ خانہ بدوش خاندانوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button