بھارت

بھارت کے حد بندی کمیشن نے جموں خطے کے لیے 6 اور وادی کشمیر کے لیے صرف ایک اضافی نشست کی سفارش کی

Thumb-kms-urduنئی دہلی20 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی حکومت کے حد بندی پینل نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی اسمبلی میں ہندو اکثریتی خطے جموں کے لئے 6 اضافی نشستوں جبکہ وادی کشمیر کے لئے صرف ایک اضافی نشست کی تجویز پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس طرح کے اقدام سے مقبوضہ جموںوکشمیر کی اسمبلی میں جموں خطے کی 43 اوروادی کشمیرکی 47 نشستیں ہوں گی۔شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے 9 اور شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے لیے 7 سیٹیں تجویز کی گئی ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے ماہرین نے بھارتی حکومت کے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تباہی قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں خاص کر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button