بھارت

بی جے پی نے جموں وکشمیر میں جمہوریت کو معطل کررکھا ہے: کانگریس

ram ramesh

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع ادھم پور کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے علاقے میں جمہوریت کو معطل کررکھا ہے اور وہ اسمبلی انتخابات کرانے سے مسلسل انکار کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر2018سے جب سے بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی حکومت سے حمایت واپس لی ،منتخب حکومت کے بغیر براہ راست بی جے پی کی حکمرانی میں ہے اوروہاں سیکورٹی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ سے راجیہ سبھا کی چار سیٹیں بھی خالی ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو ستمبر 2024 تک جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کی ہدایت پرجے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لیے الیکشن کمیشن کومورد الزام ٹھہرارہی تھی لیکن چیف الیکشن کمشنر نے بی جے پی حکومت کو تاخیر کاذمہ دار قراردیاہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست میں انتخابات کرانے کے لیے اتنی تاخیرکیوں کی؟ کیا وہ عوام کے فیصلے سے خوفزدہ ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ایسی ریاست میں وزیر اعظم کب تک اقتدار سے چمٹے رہیں گے جہاں عوام نے انہیں اپنا لیڈر منتخب ہی نہیں کیا؟انہوں نے کہا کہ پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کی مدت 9جنوری کو ختم ہوئی تب سے ریاست پنچایتوں کے بغیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button