خراج عقیدت

سجاد کینو شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

سرینگر: حریت رہنماوں اور جماعتوں نے ممتاز مزاحمتی رہنما سجاد احمد کینو کو آج ان کی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے رہائشی سجاد احمد کینو کو بھارتی فورسز نے 8 جنوری 1996 کو شہید کیا تھا۔
غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنما ﺅںبلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی کے علاوہ فاروق احمد، فریدہ بن جی، ڈاکٹر مصعب اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ شہید سجاد احمد کینو جیسے شہید کشمیریوں کے حقیقی ہیروہیں۔ انہوںنے کہا کہ سجا د کینو موجودہ تحریک آزادی کے اولین رہنماﺅں میں سے ایک تھے۔ حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ سجاد ایک شریف النفس اور مخلص انسان تھے جو اپنی آخری سانس تک تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہے۔انہوںنے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
انہوںنے کہا کہ بھارت بے انتہا قتل وغارت کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے ، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button