مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طر ف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں، کشمیریوںکی غیر قانونی نظربندیوں اور املاک کی ضبطگی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے کشمیر میڈیا سروس سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو ‘اٹوٹ انگ ‘قراردینے کے بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 1947سے بھارت کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت اور کالے قوانین کا استعمال کر رہاہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام نے اپنے مادر وطن پربھارت کے ناجائز اورغیر قانونی قبضے کبھی قبول نہیں کیا ہمیشہ اسکی مزاحمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقدس مقصد حصول کے لیے کشمیریوں کے پاس ثابت قدمی اور مسلسل جدوجہد ہی واحد راستہ ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اوراسے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی پر امن طورپر حل کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا اور بڑے پیمانے پر مقبوضہ علاقے میں زمینوں کی فوجی فوجی مقاصد کے لیے الاٹمنٹ کے ذریعے جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کی سازشوں کا فوری نوٹس لے ۔حریت ترجمان نے عالمی امن اور خوشحالی کے بہترین مفاد میں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button