جموں
ریاسی: یاتریوں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 10 ہلاک
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آج ہندو یاتریوں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم10 یاتری ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بس یاتریوں کو شیو کھوری مندر لے جا رہی تھی جب پونی علاقے کے ٹیریاتھ گاوں میں کھائی میں گر گئی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بس پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جسکی وجہ سے وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کم از کم 10 یاتری ہلاک ہوئے ہیں