بھارت
بہار: ہندوتوابلوائیوں نے مسلمانوں کے3گھر نذر آتش کر دیے
نئی دلی:
بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوابلوائیوں نے مسلمانوں کے تین گھروں کو نذر آتش کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پورنیہ کے علاقے دمداہا میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مسلم شخص پر ہندو خاتون سے شادی کرنے کے الزام میں تین مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش کیا اور گھریلو سامان لوٹ لیا۔حملے کے بعد علاقے میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیاگیاہے ۔8جنوری کو مذکورہ ہندو خاتون کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جہاں اس نے گواہی دی تھی کہ اس نے اپنی مرضی سے اس مسلم شخص سے شادی کی ہے اور وہ اپنے مسلم شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ عدالت نے جوڑے کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں اس سے قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آچکا ہے اور مسلم خاندانوں پرہندوتوا بلوائیوں نے حملے کئے تھے ۔