نئی دلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہر 10 میں سے 8 نوجوان ملازمتوں کی تلاش میں ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملازمتوں کی تلاش کے بارے میں بین الاقوامی ویب سائیٹ لنکڈ اِن کی تحقیق میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہر 10 میں سے 8 نوجوان ملازمت تلاش کر رہے ہیں تحقیق میں مزیدکہاگیاہے کہ نصف سے زیادہ 55 فیصد بھارتی نوجوانوں کا کہناہے کہ نئے سال میں ملازمت کی تلاش مزید مشکل ہو گیا ہے۔ لنکڈ ان انڈیا کیریئر ایکسپرٹ نِرجیتا بنرجی کے مطابق بھارت میں ملازمت کا حصول مشکل ہوگیاہے۔انہوں نے نوجوانوں کو ان کی ملازمت تلاش کرنے کے طریقوں بدلنے پر بھی زوردیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت کے 69فیصد ایچ آر پروفیشنلز کاکہنا ہے کہ بھارت میں ہنرمند ملازمین کو تلاش کرنا اب پہلے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔