APHC-AJK

حریت کانفرنس کے کنوینئرغلام صفی کی چوہدری عبدالمجید سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ch majeed

میر پور:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی نے ایک وفد کے ہمراہ میر پور آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک وفد کے ہمراہ میر پور آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے گھرگئے اورانکی عیادت کی ۔ چوہدری عبدالمجید کافی عرصے سے علیل ہیں۔ ملاقات کے دوران وفد نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے اور کشمیری عوام کا انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے، تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکے۔ وفد میں حریت رہنما راجہ خادم حسین اور ذاہد صفی بھی شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button