روس ، یوکرین تنازعے میں 12 بھارتی شہری ہلاک، 16 لاپتہ
نئی دہلی:بھارتی حکومت نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعے کے دوران اب تک اپنے 12 شہریوں کی ہلاکت جب کہ 16 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں روسی فوج یوکرین میں لڑنے کے لیے لے گئی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ 12 بھارتی شہری، جو روسی فوج کے ساتھ کام کر رہے تھے، تنازعہ میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روسی فوج نے 126 بھارتی شہریوں کویوکرین کے خلاف جنگ میں شامل کیا تھا جن میں سے 96 فارغ ہونے کے بعد بحفاظت بھارت واپس آچکے ہیں۔انہوں نے کہا 18 بھارتی شہری اب بھی روسی فوج کے ساتھ ہیں، ان میں سے 16 کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں جبکہ روسی حکام نے سرکاری طور پر ان افراد کو لاپتہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ان لاپتہ شہریوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔