بھارت

سڈنی حملہ آور ساجد کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے نکلا، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب

نئی دہلی:سڈنی حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے اور حملہ آور ساجد کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد سے نکلا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا کے بانڈی بیچ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اوربھارتی خبر رساں ادارہ پرنٹ حقائق منظر عام پر لے آیا ہے۔پرنٹ کے مطابق بانڈی بیچ پر حملہ آور ساجد اکرم 1998میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔ پرنٹ کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ ساجد اکرم کا تعلق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآبا سے ہے اوراس کے پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔بانڈی بیچ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد جبکہ بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری نکلا لیکن بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی ا ور حقائق کے برعکس ایک مذموم مہم چلائی۔پرنٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بھارت سے تفصیلات مانگیں جس میں پاکستان سے کسی تعلق کا ذکر نہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے زمین بوس ہوگئی۔ حقائق واضح ہوگئے جس سے الزام تراشی بے بنیاد نکلی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم کوشش ناکام ہوگئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button