بھارت

گجرات میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے 3سو سے زائد مکان ،درگاہیں مسمار

گاندھی نگر:بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی حکومت نے غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں تین سو سے زائد مکان اور درگاہیں مسمار کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ اتوار سے جاری مسماری مہم میں میں اب تک 314رہائشی عمارتیں، 9کمرشل پلازے اور حضرت پنج پیر درگاہ سمیت 12درگاہیں منہدم کی گئی ہیں۔
حکا م نے اگر چہ دعوی کیا ہے کہ مسماری مہم سے قبل نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ گھروں کو گرائے جانے سے قبل انہیںکوئی نوٹس نہیںدیا گیا اور گھروں سے سامان بھی نکالنے کی مہلت نہیں دی گئی۔لوگو ں کو مزاحمت سے دور رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کے قومی سکریٹری ریاض فرنگیپیٹ Riyaz Farangipeteنے مسماری مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں کو ختم کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button