بھارت

”آر ایس ایس“ بھارت کے لیے خطرہ ہے، تیجا شوی یادو

پٹنہ 16 جولائی (کے ایم ایس) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجاشوی یادو نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھارت اور بھارتی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر جے ڈی کے رہنا اور بہا اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجا شوی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ آر ایس ایس ملک کے لیے خطرہ ہے اور اس وقت سماج میں جو بھی زہر اور نفرت پھیلی ہوئی ہے وہ صرف اسی تنظیم کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہا کہ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانا آر ایس ایس کا ایجنڈہ میں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button