جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک شخص کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاش ڈوڈہ کے گاﺅںکلمال کے قریب سے مشتبہ حالات میں ملی ہے۔ لاش کی شناخت محمد اسحاق ڈوڈہ گانڈو کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔اسکی گمشدگی کی پہلے ہی پولیس کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے جموںخطے میں ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے نا م سے ایک ملیشیا قائم کر رکھی ہے۔ یہ ملیشیا جموں خطے کے مسلمانوں میں خوف ودہشت پھلانے اور انہیں تحریک آزادی سے دور رکھنے کے مذموم مقصد کے تحت قائم کی گئی ہے۔ وی ڈی جی کے ارکان کو بھارتی فوج باقاعدہ تربیت دیتی ہے ۔ خطے میں جرائم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میںاکثر وی ڈی جی ارکان کا ہاتھ ہوتا ہے۔
دریں اثناضلع ڈوڈہ میں کوٹی نالہ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میںچار افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوںکو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔