جموں

پولیس اہلکار نے زمین کے تنازعے پر بھائی کو قتل کردیا

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک سپیشل پولیس افسر نے زمین کے تنازعے پراپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ سپیشل پولیس افسر امتیاز احمد نے اپنے بڑے بھائی اشتیاق احمد پر زمین کے تنازع پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں اشتیاق شدید زخمی ہوا اور اسے ایس ڈی ایچ گندوہ منتقل کیا گیا ،وہاںسے اسے جی ایم سی ڈوڈہ بھیجا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ حکام نے بتایاکہ اشتیاق بطورایک استاد کام کر رہاتھا جبکہ امتیاز ایک اسپیشل پولیس افسرہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button