مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شریعہ شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے شیعہ اور سنی برادریوں کے درمیان اتحادواتفاق پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا حسن نے سرینگر میںمتحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ممتاز شیعہ اور سنی مذہبی اسکالرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ بیان بازی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے افراد کو الگ تھلگ کیاجائے گا اور انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ .انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تفرقہ انگیز اقدامات آیت اللہ آغا سید مہدی اور آیت اللہ آغا سید یوسف جیسے معزز اسلامی رہنمائوں کے اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے یکجہتی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آغا خاندان نے اسلامی بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور برادریوں میں امن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ اجلاس میںفرقہ واریت کو مسترد کیاگیا اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button