مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ایک بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سوپور کے علاقے زالورہ گجرپتی میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو آج بھی جاری رہی۔ اس دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔