مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:حسن نصراللہ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںشہید حسن نصراللہ کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب کا اانعقاد کیا گیا ۔ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیعہ ، سنی برادریوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں مشترکہ طورپر فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر مقررین نے حسن نصراللہ شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی عظیم قربانی کشمیریوںکے لیے تحریک کا باعث ہے۔
اسلامی اسکالر ڈاکٹر سمیر صدیقی نے کہا کہ ہمیں فرقہ وارانہ تقسیم سے باہر نکل کر آپسی اتحاد کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے ، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ مولانا مسرور عباس انصاری نے حسن نصراللہ شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیاجب کہ آغا روح اللہ نے کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت حق وصداقت کے لیے کھڑے ہونے والوں کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button