بھارت

اترپردیش: بغیر اجاز ت نماز ادا کرنے پر 4مسلمان گرفتار

نئی دلی:
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں اجازت کے بغیر اجازت نماز ادا کرنے پر 4 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اترپردیش جہاں ہندوتوا بی جے پی کی حکومت قائم ہے کے ضلع بریلی میں حال ہی میں قائم کی گئی مسجد میں بغیر اجازت نماز جمعہ ادا کرنے پر 4مسلمانوںکو گرفتار کیاگیاہے۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ مسجد غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہے ۔ یہ معاملہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سامنے آیا۔ایک پولیس عہدے دار نے میڈیا بتایا کہ 20سے زائد لوگ بغیر اجازت کے ایک عارضی ٹین شیڈ میں نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ شیڈ جام ساونت شمالی نامی گائوں میں بنایا گیا تھا۔بغیراجازت مسجد بنانے پر 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ان مسلمانوں نے آئندہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کی وجہ سے علاقے میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد تھی جس کے باوجود دعائیہ اجلاس منعقد کی گئی۔ایک ہندو گروپ نے سوشل میڈیا پر مذکورہ لوکیشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس کے بعدپولیس نے کارروائی کی ۔پولیس کے مطابق چار افراد کو گرفتار کیاگیاہے جبکہ تین کی تلاش جاری ہے ۔ اس واقعے سے بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلمانوں کودرپیش شدید مشکلات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی حکومتیں قائم ہیں مسلمانوںکو مذہبی آزادی پر قدغن عائد ہے جبکہ مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں بشمول دلت اور عیسائیوں کو بھی امتیازی اور نفرت انگیز سلوک کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button