بی جے پی اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے، شرد پوار
ناگپور16 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے سربراہ اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں آمریت آئی ایک نہ ایک دن ختم ہو گئی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی اقتدار کا غلط استعمال کرتا ہے تو لوگ اسکے خلاف آواز اٹھاتے ہیںلہذا ہمارے ملک میںجو کچھ و رہا ہے ہمیں بھی اسکے خلاف ہمیں ہونا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شرد پوار نے مہاراشٹر ا کے شہر ناگپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جن ہاتھوں میں بھارت کا قتدار ہے انہوںنے اس اقتدار کا فائدہ اٹھا کر اپوزیشن پارٹیوں کی آواز دبانا شروع کردی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج جگہ جگہ اقتدار کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے ۔ شردپوار نے کہا کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی حکومت قائم کی جبکہ کرناٹک میں بھی لالچ اور خوف کے ذریعے کانگریس کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا اور پارلیمنٹ کے احاطے میں انکے احتجا ج اور نعرے بازی پر پابندی عائد کر دی۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت میں ارکان پارلیمنٹ کو اپنا موقف پیش کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے لیکن اب ان پراس حوالے سے قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔