محاصرے اور تلاشی
پونچھ :بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
جموں :
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے دیگوار سیکٹر کے گائوں دلان میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی شروع کی۔بھارتی حکام نے کارروائی کے دوران دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔