محاصرے اور تلاشی
شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے آج ضلع کے علاقے حبدی پورہ کا محاصرے کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورلوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔








