بھارت
بھارت :ہریانہ میں 16سالہ مسلمان لڑکی کا ہراساں کیے جانے کے بعد بہیمانہ قتل
چندیگڑھ :بھارتی ریاست ہریانہ کی ڈبوا کالونی میں ایک المناک واقعے میں ایک 16سالہ مسلمان لڑکی خوشنما کو مہینوں ہراساں کئے جانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 18جنوری کو ملزم پون نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کی گردن اور منہ پر جان لیوا وار کیا۔پولیس کے مطابق پون نے اپریل 2024میں خوشنما کو شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اغوا کیا تھا۔لڑکی کو بچانے اور ملزم کی گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تاہم رہا ہونے کے بعدوہ اس کے اہلخانہ کو ہراساں کرتا رہا اور دھمکیاں دیتا رہا۔ایک مقامی باشندے ابھیشیک نے بتایاکہ بار بار انکارکے باوجود پون لڑکی پر شادی کے لیے دبا ئوڈالتا رہا۔پولیس ترجمان یشپال نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پون کی تلاش جاری ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بادشاہ خان سول اسپتال بھیج دی گئی ہے۔